ٹک ٹاک سے متنازع شہرت پانے والی حریم شاہ کا دل جان نامی خاتون کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے میں صلح صفائی سے حل کرلیا گیا،صلح نامہ لکھ کر دینے کے بعد پولیس نے دونوں فریقوں کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔ حریم شاہ نے رمنا تھانے میں دل جان نامی خاتون کے خلاف پرس چوری کی درخواست دی تھی ۔حریم شاہ نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 2 روز قبل اسلام آباد میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی، خاتون نے اس کا پرس چوری کیا لیکن اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی،موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا قلندرا (چالان) درج کر کے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔لیکن اس معاملے میں پولیس رپورٹ نے کچھ اور ہی کہانی سنادی۔پولیس رپورٹ کے مطابق خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔

