معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ان کے شوہر سمیت ترکی میں گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔حریم شاہ سے متعلق مختلف ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں شوہر بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال اس وقت ترکی پولیس کی حراست میں ہیں۔جیو نیوز کے مطابق حریم کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم اس وقت شوہر کے ہمراہ ترکی میں موجود ہیں اور دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ان کا حالیہ دنوں میں مسقط کے لیے کوئی پلان ہی شیڈول نہیں تھا تو ائیرپورٹ سے گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ٹک ٹاک سٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے بنڈل دکھا رہی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ رقم انہوں نے سمگل کی ہے جس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حرکت میں آگئی اور فوراً حریم نے اپنا بیان واپس لے لیا اور کہا کہ یہ رقم لندن میں ان کی بہن نے گاڑی فروخت کی تھی اس کی ہے ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)