Hamid Mir strange advice to Asad Umar

حامد میر کا اسدعمر کو انوکھا مشورہ۔۔

معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا انٹرویو کرنے کے بعد پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کارڈ ہیک ہونے سے بچانے کا انتہائی آسان طریقہ بتایا تو وزیر خزانہ بھی حیران پریشان رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ کو ہیک ہونے سے بچانے کا ایک بڑا سادہ اور آسان طریقہ ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ اپنا ے ٹیم ایم کارڈ مشین میں ڈالتے ہیں تو کچھ بھی کرنے سے پہلے دو دفعہ کینسل کا بٹن دبائیں۔انہوں نے کہا کہ کینسل کا بٹن دبانے سے اگر کسی نے اے ٹی ایم مشین میں کارڈ کا ڈیٹا ہیک کرنے کیلئے کوئی سسٹم لگایا ہو تو وہ ناکارہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ طریقہ بتانے کیساتھ ہی وفاقی وزیر خزانہ سے کہا کہ آپ بھی شہریوں کو ایسی باتیں بتایا کریں جس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا دماغ اس طرح کے دو نمبر کاموں میں نہیں چلتا۔یہ جواب ملنے پر سٹوڈیو میں قہقہے گونجنے لگے اور حامد میر کیساتھ اسد عمر بھی اپنی بات پر خوب کھلکھلا کر ہنسے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ یہ واقعی بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے اور پوری دنیا میں سائبر کرائم ہو رہے ہیں، یہ تو صرف اکاﺅنٹس کی بات ہے، ہیکرز تو شناخت بھی چرا لیتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں