دنیا بھر میں قوالی تاجدار حرم ۔۔دیگر صوفیانہ کلام کے ذریعے شہرت کمانے والے صابری برادران غلام فرید صابری کے چھوٹے بھائی شنہشا ہ قوالی و موسیقار حاجی مقبول احمد صابری مرحوم المعروف چاند میاں وارثی کی 8 ویں برسی آج (21 ، ستمبر )کو منائی جائے گی ۔ ان کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری قوال نے برسی کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر خواتین و مردوں کا بعد نماز ظہیر قر آن خوانی برائے ایصال ثواب کیا ہے ۔بعد نماز عصر چادر جائے گی ۔ ان کے صاحب زادے کا کہنا ہے کہ مقبول صابری کی قوالی سے بیرون ممالک کئی لوگوں نے اسلام قبول کیا بیرون ممالک میں فن قوالی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو فروغ دینے میں صابری برادران نے اہم کردار ادا کیا ہے ،جس سے نہ صرف صوفیانہ کلچر بلکہ پاکستان کی پہچان بھی ان ممالک میں ہوئی۔ غلام فرید صابری کے ساتھ مقبول صابری نے قوالی کے فن کو ایک نیا آہنگ دینے میں اپنا کردار بھر پور انداز میں اداکیا ۔ان کی گائگی کا انداز جداگانہ تھا جس کی بناءپر لوگ آج بھی ان کے مداح ہیں۔ مقبول صابری قوال آج ہم میں نہیں ان کی یادیں ہمارے لئے سرمایہ حیات ہیں ۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ان کی 8 ویں برسی کے موقع پر 27 ستمبر کی شب دی ٹری بیوٹ ٹو مقبول صابری قوال کی تقریب و محفل سماع کا بھی انعقاد کیاجائے گا۔
شہنشاہ قوالی کی آج آٹھویں برسی۔۔۔
Facebook Comments