Gutka Mawa bechny wale jali sahafi giraftar

گٹکا،ماوا بیچنے والے جعلی صحافی گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈمی اخبار اور ویب چینل کی آڑ میں مضرصحت گٹکا ،ماوا بیچنے والے جعلی صحافی پکڑے گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے مضرِ صحت گٹکا ماوا فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میڈیا کی آڑ میں گٹکا،ماوا بنانے اور اسے بیچنے کا کام کررہے تھے، گرفتار پولیس نے پولیس کو چکمہ دینے کے لئے صحافت کی آڑ لے رکھی تھی۔۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ایک ملزم کے قبضے سے  ایک ہفتہ روزہ اخبارصدائے مہران اور  اور جعلی ویب چینل اپنا کورنگی  کا کارڈ بھی برآمد ہوا۔۔ایک گرفتار ملزم احمد پایا ہفت روزہ صدائے مہران کا ایڈیٹر اور ویب چینل اپنا کورنگی کا سی ای اوہے۔۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ اور دیگر سامان برآمدہوا جسے ضبط کرلیاگیا۔۔ پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان میں احمد عرف پایا ولد اسحاق اور محمد ابراہیم ولد احمد عرف پایا شامل ہیں۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، اس کے خلاف تھانہ کورنگی اور کورنگی صنعی ایریا میں پانچ سے زائد مقدمات درج ہیں۔۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر پانچ سو باون بٹا دوہزار بیس درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں