gutka bechne wala jaali sahafi giraftaar

گٹکا بیچنے والا جعلی صحافی گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں گٹکا فروخت کرنے والے جعلی صحافی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے گٹکا ماوا فروش کو گرفتار کرلیا۔۔ایس ایچ او کورنگی افتخار حسین آرائیں کی سربراہی میں غریب نواز چوکی انچارج فیصل رحیم نے چارج سنبھالتے ہی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کاروائی شروع کردی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کورنگی کے علاقے تینتیس سی کے قریب ایک ملزم دکان میں گٹکا،ماوا فروخت کررہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی غریب نواز چوکی انچارج فیصل رحیم نے دھاوا بول دیا۔۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سی آئی ڈی نیوز کا نمائندہ ہے اور صحافی ہے، لیکن بطور ثبوت وہ ادارے کا کارڈ پیش نہ کرسکا۔پولیس کے مطابق ملزم صحافتی شیلٹر کی آڑ میں مضر صحت گٹکا ماوا کا گنہاؤنا کاروبار کررہا تھا۔۔ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں