peca ke khilaaf kuj ka ahtejaaj aj hoga 151

سینئر صحافی کے گھر کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے)کے صدر اعجاز احمد،جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، روبینہ یاسمین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے سینئر صحافی فراز خان کی رہائش گاہ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ فراز خان کے مطابق واقعے کو چار دن گزرگئے ہیں لیکن تاحال ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ملزمان کی جانب سے سنگین دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کے یو جے کے عہدیداروں نے اعلیٰ حکام کہا ہے کہ وہ مسلح ملزمان اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور فراز خان اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں