karachi ke reporter ke ghar par manshiyaati froshon ka hamla

جی ٹی وی میں کورونا مریض ، 2 اینکرز بے ہوش۔۔

جی ٹی وی اسلام آباد میں ایک اور رپورٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چینل انتظامیہ کی جانب سےعلاج کے بجائے رپورٹر پر پریشر دیاجارہا ہے کہ خبردار یہ بات باہر لیک نہ ہو۔۔ ایچ آر نے رپورٹر سے کہا ہے کہ اس ٹیسٹ کا ذکر کسی سے نہیں کرنا۔۔ پپو کے مطابق رپورٹر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود باقی سٹاف کی سکریننگ نہیں کروائی گئی۔۔نہ اسلام آباد کے بیورو کو سینیٹائز کیاگیا ہے۔۔پپو کے مطابق جی ٹی وی سے مزید تین ملازمین کو فارغ کردیاگیا ہے اس طرح سے جی ٹی وی سے نکالے جانے والے صحافیوں کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔۔ دوسری طرف جی ٹی وی کراچی ہیڈآفس میں اختیارات کی گندی سیاست کا کھیل جاری ہے۔۔ اینکرز کے ہیڈ کی جانب سے بنائے گئے ڈیوٹی روسٹر پر کچھ لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔۔ سارا دن اسی حوالے سے بیکار کی بحث چلتی رہتی ہے۔۔ کنٹرولر نیوز، ٹیکنیکل ہیڈ یا پروگرامنگ کے کرتادھرتا سب کا نزلہ غریب اینکروں پر ہی گرتا ہے اور انہیں نکالنے کی باتیں ہوتی ہیں۔۔ انتظامیہ کی مینجمنٹ کا یہ حال ہے کہ کورونا کے باوجود جب کہ سوشل ڈسٹینسنگ اور دیگر احتیاطی تدابیر کی حکومت ایس او پیز دے رہی ہے، یہاں سارے اینکرز کو روزانہ ڈیوٹی پر بلایاجاتا ہے،جو اینکرز آن ائر ہو اس کے علاوہ سب فارغ بیٹھےرہتے ہیں انہیں آٹھ گھنٹے پورے کرنے کی سخت ہدایات ہیں۔۔ پپو کے مطابق اینکرز کا یہ حال ہے کہ ایک اینکر نے کھانس کھانس کے پورے فلور پر خوف و ہراس پھیلایاہوا ہے لیکن اسے چھٹی نہیں دی جارہی، ایک اینکر کا بلڈپریشر لو ہوا تو وہ بے ہوش ہوگئی، اور ایک اینکر جمعہ کی صبح بے ہوش ہوگیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں