governor sindh ki nazeer laghari ke ilaj ke akhrajaat dene ki peshkash 208

گورنر سندھ کی نذیرلغاری کے علاج کے اخراجات دینےکی پیشکش۔۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی، دانشور، تجزیہ نگار نذیر لغاری کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سینئر صحافی نذیر لغاری کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی نذیر لغاری کی صحت کے حوالہ سے فکر مند ہوں، ان کی اچانک طبیعت کی خرابی کا سن کر تشویش ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر صحافی نذیر لغاری سے ذاتی لگاو ہے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سینئر صحافی نذیر لغاری کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات خود ادا کرنے کو تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں