171

حکومت سما ٹی وی،دنیا نیوز میں برطرفیوں کا نوٹس لے، پی ایف یوجے دستور۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا مرکزی سیکرٹری جنرل ایچ اے خانزادہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر رانا کوثر علی اور،جنرل سیکرٹری نوید میو دیگر رہنماؤں نے روزنامہ دنیا اسلام آباد سے چیف رپورٹر ، سنئیر سب ایڈیٹر اور دنیا ٹی وی کے سنئیر کیمرہ مین کی ایک ماہ کے نوٹس پر،جبری برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنئیر صحافیوں کی اچانک برطرفیوں کا سلسلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جایے گا، ان سنئیر ز نے اپنی عمر کے بارہ سے چودہ سال روزنامہ دنیا کو دیئے اور،اب جب روزنامہ دنیا اور دنیا ٹی وی پروان چڑھ گئے تو ان سنئیر ز کو فارغ کرنا معاشی قتل ہے دنیا مینجمنٹ کے اس اقدام سے صحافتی حلقوں میں شدید،تشویش پائی جارہی ہے۔ان برطرفیوں کے خلاف پی ایف یوجے دستور آر آئی یوجے دستور اور،دیگر صحافتی یونینز نہ صرف،اسلام آباد بلکہ لاہور،میں بھی اور،پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے بھی احتجاج کیا جایے گا۔۔پی ایف یوجے دستور کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ جن سنئیر ز صحافیوں کو ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا ہے وہ فوری واپس لیا جایے اور،انھیں پہلے کی پوزیشن پر بحال کیا جایے۔۔اور،جبری برطرفیوں کی تلوار جو ورکرز کے سروں پر لٹکائی گئی ہے وہ فوری طور پر ہٹائی جایے۔۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سما ٹی وی اور روزنامہ دنیا اور دنیا ٹی وی سے برطرفیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور،صحافیوں و میڈیا ورکرز کو تحفظ دیا جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں