jaali asar o sokh social media ki tasweeri dhons 116

حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے سول سروس کنڈکٹ رولز کی خلاف وزری کے مرتکب ملازمین کے خلاف کاروائی کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کی بھی کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت سرکاری افسران کے ذاتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس بھی نئے رولز کے دائرے میں آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف سرگرمیوں یا بیانیہ کی تشہیر میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ گمنام یا فرضی اکاوٴنٹ سے حکومت یا اداروں کو بدنام کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی افسر ذاتی سوشل میڈیا پر سرکاری کام کو تشہیر کیلئے بھی استعمال نہیں کرسکتا، سرکاری اکاوٴنٹس کو بھی ذاتی تشہیر، برانڈنگ اور نمائش کیلئے استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں