284

بروقت تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات روکنے کا حکم۔۔۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 2024 میں سرکاری اشتہارات کی پالیسی کو شفاف بنایا گیا ہے، جس کے تحت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے واضح طریقہ کار طے ہے۔ کمیٹی نے میڈیا انڈسٹری میں برطرفیوں کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارش کی کہ بروقت تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اداروں کے سرکاری اشتہارات روک دیے جائیں۔ مزید برآں، تمام میڈیا اداروں کو EOBI کے ساتھ رجسٹریشن اور ورکرز کے لیے لائف انشورنس لازمی قرار دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی نے علاقائی اخبارات، خاص طور پر بلوچستان کے اخبارات کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی اور پرنٹ میڈیا کی پائیداری کو قومی بیانیے کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں