google maps ab location apne pyaro se share karen

گوگل میپس نے ایک اور آسانی پیدا کردی۔۔

گوگل میپس ایسی ایپلی کیشن ہے جس نے لوگوں کی زندگیاں آسان بنا دی ہیں۔ اب لوگ اس کے ذریعے بغیر کسی سے پتہ پوچھے اجنبی جگہوں پر چلے جاتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ ایپلی کیشن آپ کو راستے میں ٹریفک کے بارے میں بھی بتاتی ہے تاکہ آپ بہتر راستہ پکڑیں اور اپنا وقت بچائیں۔ اب ایپلی کیشن اپنی اس سروس کو اگلے لیول پر لے گئی ہے اور مزید ایک انتہائی مفید فیچر اس میں شامل کر دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فیچر میں آپ کو راستوں پر ٹریفک سگنلز کی لائٹس(سرخ، پیلی اور سبز)ملیں گی جو آپ کو ٹریفک کی روانی کے متعلق بتائیں گی۔رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے نہ صرف گوگل میپس آپ کو زیادہ درستگی کے ساتھ ’ای ٹی اے‘ کے بارے میں بتائے گی بلکہ اگر ای ٹی اے آپ کی توقع سے زیادہ طویل ہو رہا ہے تو آپ کو متبادل راستے کے بارے میں بھی بتائے گی جس کے ذریعے آپ کم وقت میں پہنچ سکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الوقت تجرباتی لیول پر ہے اور کئی صارفین کے فونز میں دستیاب ہو چکا ہے تاہم عام لوگوں کے لیے بہت جلد یہ فیچر متعارف کروا دیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں