sahafion or media keliye google ki nayi sahoolatein mutarif

گوگل کی ڈیفالٹ سیٹنگ میں تبدیلیاں۔۔

گوگل اپنی ڈیفالٹ سیٹنگز میں تبدیلیاں لا رہا ہے جس کے بعد صارفین کا جمع کردہ ڈیٹا ایک خاص مددت کے بعد از خود حذف کردیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد ویب سائٹ پرکی گئی سرچ اور پیجز ، لوکیشن ڈیٹا وغیرہ 18 ماہ بعد حذف(ڈیلیٹ) کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یوٹیوب ہسٹری ، دیکھے گئے کلپ اور ان کی مدت کی معلومات بھی 36 ماہ میں حذف کردی جائیں گی۔ ان تبدیلیوں کا اطلاق نئے اکاؤنٹس پر ہوگا جب کہ پہلے سے موجود صارفین کو تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔یہ اعلان گوگل اور دیگر بڑی کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا کولیکشن کی کوششوں اور معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے  حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل نے مئی 2019 میں صارفین کو استعمال کا ریکارڈ یا لوگز ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے  آٹو ڈیلیٹ کا طریقہ متعارف کروایا تھا تاہم اس وقت اسے صارف کے انتخاب پر چھوڑا گیا تھا۔ گوگل صارف کے لیے  سرچ اور اشتہارات کی تجویز کرنے کے لیے اس معلومات کا استعمال کرتا ہے۔گوگل کے پروڈکٹ مینیجر ڈیوڈ مونسیز کا کہنا تھا کہ یہ معلومات ہماری پراڈکٹس کے لیے مددگار ہے تاہم معلومات کا حجم کم سے کم کرنا ہماری پرائویسی پالیسی میں شمال ہے اور ہم  غیر معینہ مدت تک گوگل پر صارفین کی سرگرمیوں کا ریکارڈ ان سے بغیر پوچھے محفوظ نہیں رکھیں گے۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی دیگر سرگرمیوں کے مقابلے میں یوٹیوب کے حوالے سے زیادہ مدت کے لیے ریکارڈ محفوظ رکھنا چاہتا ہے کیوں کہ اس سے متعلقہ ویڈیوز کی تجاویز ترتیب دینے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ سرگرمیوں کی معلومات کے از خود حذب ہوجانے کا اطلاق گوگل فوٹوز، جی میل اور ڈرائیو کلاؤڈ اسٹوریج پر نہیں ہوگا۔ ان معلومات کو اشتہارات کے لیے بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔پرانے صارفین کی معلومات حذف نہ کرنے سے متعلق گوگل نے یہ جواز پیش کیا ہے کہ ممکن ہے وہ انہیں محفوظ رکھنا چاہتے ہوں اس لیے ان کی اجازت کے بغیر گوگل ڈیٹا حذف نہیں کرگے۔ جب کہ آئندہ سے ہر تین ماہ بعد گزشتہ معلومات حذف کردینے کی سہولت ہر صارف کو فراہم کردی جائےگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں