گوگل نے حکومت اور نجی ٹیکنالوجی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کم عمر طلبہ کے لئے کمپیوٹر سائنس (سی ایس) کا آن لائن پروگرام متعارف کرادیا ہے۔۔ گوگل نے سی ایس فرسٹ پروگرام کا پاکستان میں آغاز کردیا ہے جس کے تحت بچوں کو آرٹ، سپورٹس اور گیم ڈیزائن جیسے شعبوں میں ابتدائی تربیت اور تعلیم دی جائے گی ، اس حوالے سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ماہ سے گوگل انتظامیہ سے رابطے میں تھے ، جس کے بعد ہمیں کامیابی ملی، سی ایس فرسٹ پروگرام دراصل 9 سے 14سال تک کے بچوں کیلئے ہے ، ہمارامقصد ہے کہ کھیل کھیل میں ہی بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے ۔

Facebook Comments
