aik saal mein google par pakistanio ka aik hazaar arab ka karoobaar

گوگل کا دس ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان۔۔

گوگل نے ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے بعد صرف امریکہ میں امسال دس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جا رہی ہےاور  واضح  کیا ہے کہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب مزید 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور سان فرانسسکو میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں