جی این این انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنے منفی فیصلوں سے ورکرز میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ منگل(کل) کے روز کارکنوں کو مئی کی سیلری سات سے پچاس فیصد کٹ لگا کردی گئی۔۔ جی این این انتظامیہ نے اسی پر بس نہیں کیا کچھ ورکرز کو ایک سے دوماہ کا وقت بھی دے دیا کہ وہ اپنی نوکریوں کا بندوبست کرلیں کیوں کہ بحران کی وجہ سے انہیں نکال دیا جائے گا۔۔ پپو نے جی این این انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں اور ورکرز دوست ہونے کی دعویدار چینل انتظامیہ پر حیرت کااظہار کیا ہے کہ اس بحران میں ایک طرف اپنی مرضی سے سیلری میں کٹوتیاں کی جارہی ہیں وہیں اب کارکنوں کے گھروں کے چولہے بجھانے کا ببانگ دہل اعلان بھی کیا جارہا ہے اور غریب ورکرز کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔صحافتی تنظیموں کے لیڈران اگر اسی طرح خاموش رہیں تو ایک ایک کرکے سارے چینلز سے تمام ورکرز فارغ ہوجائیں گے پھر وہ کس کے دم پر لیڈری کریں گے؟؟ پپو کا کہنا ہے کہ صحافتی تنظیموں کے لیڈران اور ورکرز دوست چینل انتظامیہ کے عہدیداران جو نوکری بچانے کے لئے ایسے غلط سلط فیصلے کرارہے ہیں، مکافات عمل سے ڈریں، کیوں کہ اگر آج غریب ورکرزد پر ہے تو کل خود وہ بھی بچ نہیں پائیں گے۔۔
19
