گورمے گروپ کے چینل کا حیدرآباد بیورو آفس پانچویں مرتبہ تبدیل بیورو چیف مقروض ہوگئے جی این این نیوز چینل نے حیدرآباد بیورو کا آفس پانچویں بار تبدیل کرلیا لیکن پانچواں آفس انہیں راس نہیں آیا نئے دفتر میں سامان تو منتقل کردیا لیکن سیکیورٹی ڈپازٹ نہ ملنے کی وجہ سے مالک نے دفتر کو تالا لگادیا اور جی این این ٹیم کو دفتر داخل ہونے سے روک دیا گیا جس کے باعث بیورو کی پوری ٹیم کو دفتر کے باہر گزارنا پڑا پپو کا بتانا ہے کہ جی این این کے سابق بیورو آفس کا مالک ادارے سے مزید رقم کا مطالبہ کررہا ہے جبکہ بیورو چیف انہیں تڑیاں لگارہے ہیں کہ کوئی رقم نہیں نکلتی جو کرنا ہے کرلو پپو کا یہ بھی بتانا ہے کہ بیورو چیف نے سیکیورٹی ڈپازٹ کی رقم ایک سیاسی رہنما سے لے کر نئے دفتر کے مالک کو دی جبکہ اس سے قبل بیورو چیف بیشتر صحافی اور غیرصحافی دوستوں سے بھی آفس کرایے کے نام پر بھاری رقوم لے چکے ہیں جو اب واپس نہیں کررہے بلکہ کئی لوگوں نے تو معاملہ صحافتی تنظیم میں اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ کئی لوگوں سے تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے۔۔لیکن بیورو چیف پیسوں کی واپسی لئے حیلے بہانے اختیار کررہے ہیں۔۔
جی این این کا حیدرآبادبیوروپانچویں بار تبدیل۔۔
Facebook Comments
