اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ایک بار پھر نیا چینل جوائن کرلیا۔ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے کہا ” میرے پاس آپ کیلئے ایک اچھی خبر ہے، اللہ کا شکر ہے میں نے نیوز ون جوائن کرلیا ہے، میرا پروگرام جی فار غریدہ جاری رہے گا۔ پروگرام جلد ہی نیوز ون پر آن ایئر ہوگا، اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل غریدہ فاروقی ” جی فار غریدہ” کے نام سے آج نیوز پر اپنا پروگرام کر رہی تھیں۔ اس پہلے وہ سٹی فورٹی ٹو،جی این این، ایکسپریس نیوز ، سماء نیوز اور جیو نیوز کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔

Facebook Comments
