خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” دو دن قبل مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر میں نے ٹیسٹ کروایا اور وہ مثبت آ گیاہے ، میں پہلے ہی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہوں ، یہ وباحقیقت ہے تو اس سے متاثر ہونا کوئی باعث شرم نہیں ہے درست علاج اور احتیاط کرنی چاہیے ۔غریدہ فارقی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ چلیں آئیں اور دوسروں کو محفوظ بناتے ہیں اور اس کے خلاف ہمت سے مقابلہ کرتے ہیں ، مجھے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے ۔
Facebook Comments
