Gharida Farooqi in Supreme Court Of Pakistan

خاتون اینکر کی سپریم کورٹ میں کھنچائی

سپریم کورٹ میں دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر پر عملدرآمد کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے جی این این کی خاتون اینکر غریدہ فاروقی کی کلاس لے لی۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی۔۔ عدالت نے میڈیا پر ڈیم ٹھیکے سے تنقید سے متعلق پیمرا سے جواب طلب کیا ہے۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اینکر غریدہ فاروقی سپریم کورٹ مین پیش ہوئین، جسٹس عمرعطا بندیال نے غریدہ فاروقی سے پیپرا کا مطلب پوچھا، جو وہ نہ بتاسکیں جس پر کمرہ عدالت قہقہے سے گونج اٹھا، جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا آپ کو ریسرچ کون کرکے دیتا ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے غریدہ فاروقی نے کہا کہ میری پوری ٹیم ہے۔۔چیف جسٹس نے کہا آپ کیا چاہتی ہیں ڈیم نہ بنے؟؟ چیئرمین پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ جی این این کو نوٹس بھیج کر وضاحت مانگیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ جی این این کا لائسنس منسوخ کریں بعد میں ریسرچ ٹیم دیکھیں گے، جس کے بعد عدالت نے چینل کو احتیاط کا حکم دیتے ہوئے مہلت دے دی۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں