چنیوٹ میں 92 کے رپورٹر کا انوکھا کارنامہ۔۔غریب کی بیٹی کی عزت کا جنازہ نکالنے والے رپورٹر پر تھانہ سٹی چنیوٹ نے مقدمہ درج کرلیا ، ملزم منظر سے غائب ہوگیا۔۔پولیس تلاش میں چھاپےماررہی ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ چنیوٹ میں 92 کے نئے رپورٹر جو پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کا مرکزی عہدے دار بھی ہے نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق رپورٹر کا رشتہ جس لڑکی سے طے ہوا تھا اس لڑکی کے والدین نے رپورٹر کی غلط شہرت کی وجہ سے اپنی بیٹی کا رشتہ ختم کردیا ۔ اب کچھ روز قبل اس لڑکی کی شادی کہیں اور ہونے جارہی تھی تو بارات والے دن اس صحافی نے اپنے پولیس سے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے دلہن کے گھر پولیس بھجوا دی کہ لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر ہورہی ہے ، پولیس کے کام بھی دیکھیں صحافی کے اشارے پر ناچتے ہوئے اس گھر جاپہنچی اور شادی میں لڑکی کی مرضی بابت پوچھا مگر لڑکی کا جواب والدین کے حق میں ہی تھا تو پولیس تو واپس گئی ہی گئی مگر افسوس بارات بھی اس سارے حالات کے بعد واپس چلی گئی ۔ لڑکی کا باپ دودھ دہی کا کام کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ۔ غریب مزدور کی عزت نفس اس صحافی کی انا کی بھینٹ چڑھ گئی ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اس صحافی نے رشتہ ختم ہونے پر دھمکیاں دی ہوئی تھیں ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، تاہم پریس کلب ، ایمرا سمیت صحافی کی بنائی گئی زاتی تنظیم پرنٹ میڈیا کی جانب سے تاحال صحافی کے حق میں کوئی آواز نہ سنی گئی ۔
20
