ishteharaat ki taqseem se reference nab ko wapis

غیرقانونی اشتہارات ریفرنس،بریت کی درخواستیں

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف میڈیا کو غیر قانونی اشتہارات دینے سے متعلق ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب کی طرف سے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو مسترد کرے۔ عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 16ستمبر تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت کےجج اصغر علی نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف ریشماں اور گلف رینٹل پاور ریفرنسز میں دائر درخواستوں پر دلائل طلب کرلئے۔ جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے نیب کے جواب پر راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں