ghair ikhlaqqi jumlay or jinsi isharay film lafangay par pabandi

غیر اخلاقی جملے اور جنسی اشارے، فلم لفنگے  پر پابندی ۔۔

کامیڈی ہارر فلم “لفنگے”کو رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کرنے اعلان کیا گیا تھا تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سینسر بورڈ نے فلم کو سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایسی بہت سی فلمیں ہیں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی سینسر بورڈ نے عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم”لفنگ”کو سینسر سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے اس فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کیلئے ناموزوں قرار دیا۔ سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز کے چیئرمین ارشد منیر نے کہا ہے کہ فلم “لفنگے” کے بارے میں سینسر کے وقت موجود تمام حاضر اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ یہ فلم اس قابل نہیں کہ اسے پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جاسکے۔فلم کی کاسٹ میں جہاں سمیع خان اور سلیم معراج اور بہروز سبزواری جیسے منجھے ہوئے اداکار ہیں وہیں نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول، اور اختر حسنین بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایتکاری عبدالخالق خان نے کی جبکہ فلم کے پروڈیوسر طارق حبیب رند ہیں۔فلم کے ہدایتکار عبدالخالق خان نے کہا کہ انہیں اس فیصلہ سے افسوس ہوا ہے کیونکہ ان کی فلم میں ریاست یا مذہب مخالف کوئی چیز نہیں تھی، اگر گالیاں ہیں تو بیپ لگائی جاسکتی تھی، سین کٹ سکتے تھے، پابندی کیوں لگادی؟ وہ اسے صرف بالغوں کے لیے سرٹیفیکیٹ دے سکتے تھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں