mangetar ke hamra police ne pakra imran khan churwane aye

گھبرانا نہیں،وزیراعظم کے ڈائیلاگ پر فلم کی تیاری۔۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’ گھبرانا نہیں ہے‘ کے نام پر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔جے بی فلمز اور ماسٹر مائنڈ فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ گھبرانا نہیں ہے‘ کو جمیل بیگ اور حسن ضیاءپروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال ہی سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی مرکزی کاسٹ صف اول کی اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد پر مشتمل ہے۔ اداکارہ صبا قمر ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی ہیں تاہم زاہد احمد کی یہ ڈیبیو فلم ہے، اس فلم کے ساتھ سید جبران بھی سلور سکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔’گھبرانا نہیں ہے‘ کی سٹار کاسٹ میں سینئر اداکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں سہیل احمد نیئر اعجاز شامل ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں