geo news ke 2 reporters ki jaib katgyi

جیو پر اسٹارصحافی کو نوکری سے نکالنے کیلئے دباؤ۔۔

سینیئر صحافی اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے میر شکیل الرحمان سے کہا ہے کہ وہ یا تو اپنے چینل کے سٹار صحافی کونوکری سے نکال دیں یا پھر جیل میں ہی پڑے رہیں۔ سوشل میڈیا  ویب سائٹ ٹویٹر پر مرتضیٰ سولنگی کاکہناتھا کہ “ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ ایک آمرانہ حکومت نے کسی ٹی وی چینل کو کہا ہے کہ وہ اپنے صحافیوں کو نوکری نکال دے۔ ہم نے سنا ہے کہ میر شکیل الرحمان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سٹار ٹی وی اینکر کو نوکری سے نکالے یا پھر ایک کے بعد ایک الزام میں حکومتی مہمان بنارہے”۔ مرتضی سولنگی  نے اپنے دعوے میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سا صحافی ہےتاہم سوشل میڈیا صارفین نے اپنی جانب سے اندازے لگانا شروع کردیے۔ بول کے لب آزاد ہیں کے نام سے بنے ایک ٹویٹر ہینڈل نے پوسٹ کی کہ”انہیں شاہزیب خانزادہ کا سر چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں