Geo news salary issues resolved strike ended

جیونیوز میں تنخواہ آگئی، ہڑتال ختم

جیو نیوز کے ملازمین نے ہڑتال ختم کردی
جیو ورکرز نے ایک بار پھر قالین دس ہزار کا بتا کر تین سو روپے میں بیچ دیا، یکم فروری بروز جمعہ سے شروع کام چھوڑ ہڑتال کا واضح ایجنڈا تھا کہ تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، آئندہ تنخواہوں میں تاخیر نہ ہونے کی یقین دہانی اور ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا سلسلہ روکنا، لیکن سیٹھوں اور لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے سیٹھوں کے خاص لوگ جنہیں ہائیر مینجمنٹ کہا جاتا ہے انہوں نے گذشتہ روز شام پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک ورکرز کے لیڈرز سے مذاکرات کیے، طے پایا کہ آج بروز جمعہ 8 فروری کو نومبر کی تنخواہ دی جائے گی جس کیساتھ ہی ورکرز ہڑتال ختم کردیں گے، دسمبر اور جنوری کی تنخواہ کب ادا کی جائے گی اس بارے سیٹھ یا ہائیر مینجمنٹ آئندہ 15 روز میں کوئی فکس تاریخ دیں گے، یعنی فروری کا مہینہ نکل جائے گا اور ایک بار پھر ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہونگے، اب ہڑتال کرانے والے لیڈرز نے سیٹھ سے کیا مراعات لے کر ورکرز کو چونا لگایا اس بارے پپو نے اپنے ذرائع کو نظر رکھنے کا کہا ہے لیکن ایک بات طے ہے، ملازمین اپنی کوئی ایک بات بھی نہیں منوا سکے، اب دیکھتے ہیں ہڑتالی لیڈرز اپنی فیس سیونگ کیلئے کیا بیان جاری کرتے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں