Geo News protesting workers are tamed

جیونیوز کے احتجاجی ملازمین کو “رام” کرلیاگیا۔

جیونیوز میں تالہ بندی اور کام چھوڑ ہڑتال کا معاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ احتجاجی ملازمین کی قائم کردہ کمیٹی اور جیو کے مالکان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے مطابق جیوانتظامیہ اپنے ورکرز کو جنوری، فروری اور مارچ کی تنخواہیں رمضان میں ہی عیدسے قبل ادا کرے گی۔ اپریل کی تنخواہ کا معاہدے میں کوئی ذکر نہیں۔ معاہدے پر میر شکیل، میرابراہیم کمیٹی کے چاروں ارکان اور رئیس انصاری و اظہر حسین کے بھی دستخط ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے مزید اپ ڈیٹس جلد فراہم کی جائیگی یہ فی الحال ابتدائی اطلاعات ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں