geo news might be in trouble again

جیونیوزکے خلاف پھر میدان لگنے لگا۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے علیمہ خان کی پراپرٹیز کے معاملے پر جیو نیوز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں شریک فواد چوہدری جیو نیوز پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے معاملے پر جیو نے صحافتی بد دیانتی کا مظاہرہ کیا۔ علیمہ خان نے اپنی جائیدادوں کی وضاحت دے دی ہے، انہوں نے اپنی جائیداد کا اعتراف خود کیا اور ایمنسٹی سکیم میں ڈکلیئر کی تھی۔ جیو نیوز کی جانب سے علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں موجود فلیٹس کی سٹوری بریک کی گئی تھی۔یہ بھی واضح رہے کہ حکومت میں آنے سے قبل بھی جیو نیوز اور تحریک انصاف میں لڑائی چلتی رہتی تھی۔ ۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں