geo news ke 2 reporters ki jaib katgyi

جیونیوزکے شو پر کپل شرماشو کی کاپی کا الزام۔۔

سوشل میڈیا صارفین  معروف یوٹیوبر  تابش ہاشمی پر کپل شرما شو کا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔آن لائن کامیڈی شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ سے مشہور ہونے والے معروف  یوٹیوبر  تابش ہاشمی حال ہی میں  جیونیوز پر  ایک نیا کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ کررہے ہیں۔اس شو کا آغاز عیدالفطر پر ہوا ہے جس کی اب تک دو اقساط آچکی ہیں۔ شو کا فارمیٹ، سیٹ اور اسٹائل بھارتی کامیڈین کپل شرما کے مقبول ترین کامیڈی شو ’’دی کپل شرماشو‘‘ سے ملتا جلتا ہے۔ جس میں تابش کپل کے ہی انداز میں میزبانی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ شو میں فلم کی پروموشن کے لیے اداکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر تابش ہاشمی کے شو کی مختصر ویڈیو کلپس وائرل ہورہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین الزام لگارہے ہیں کہ تابش ہاشمی کا شو کپل شرما شو کی کاپی ہے.

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں