جیونیوزکا رپورٹر لاپتہ ۔۔

جیونیوز کے رپورٹر علی عمران سید کی گمشدگی معمہ بن گئی۔۔ اطلاعات کے مطابق علی عمران سید رات آٹھ بجے کراچی میں اپنے گھر کے قریب بیکری سے ناشتے کا سامان لینے آدھے گھنٹے میں واپس آنے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے جس کے بعد گھر نہیں لوٹے، اہل خانہ نے کافی دیر انتظار کیا جس کے بعد رات گئے ان کے بھائی طالب رضوی نے سچل تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ کٹوا دی، جیونیوزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے، پولیس نے علی عمران سید کی تلاش شروع کردی ہے۔۔ رپورٹ کے مطابق علی عمران سید موبائل گھر پر چھوڑ گئے ہیں اور شام سات سے آٹھ بجے گھر سے بیکری کا سامان لینے نکلے تھے۔۔علی عمران سید جب کافی دیر تک گھر نہیں لوٹے تو ان کی تلاش شروع کردی گئی لیکن وہ نہیں ملے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں