386

جیو کے مسیحی ملازمین کرسمس پر بھی تنخواہ سے محروم

جیو نیوز نے پندرہ ہزار تنخواہ والے مسیحی ملازمین کو نومبر کی تنخواہ تاحال نہیں دی، آج مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے اور جیو کے آفسز کو صاف ستھرا رکھنے والے مسیحی افراد جن کی فی کس تنخواہ فقط پندرہ ہزار ہے وہ تک ادا نہیں کی گئی، دوسری جانب فنانشل کرائسز کے نام پر لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے، تنخواہیں کاٹنے اور دو ماہ سے زیادہ تنخواہ نا دینے والا جیو نیوز کبھی گدھے کی اینی میٹڈ فلم پر انویسٹمنٹ کرتا ہے، کبھی جنون گروپ کا میوزک شو کراتا ہے اور پی ایس ایل کے رائٹس تک خرید لیتا ہے، مگر ملازمین، صحافیوں کو دینے کیلئے تنخواہ نہیں ہے۔

How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں