geo news ke 2 reporters ki jaib katgyi

جیونیوزکے مرکزی نیوز روم میں کورونا کے سات کیسز۔۔

جیونیوز ہیڈآفس کے مرکزی نیوزروم میں کورونا کے سات مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جن میں ایگزیکٹیو پرڈیوسر لیول کے لوگ بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔۔ پپو کے مطابق جیوملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کے بعد سات لوگوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیوز روم کو سینٹائزکے لئے سیل کیاجارہا ہے اور آج یا کل میں اسے جنگ بلڈنگ سے اخبار منزل شفٹ کیا جارہا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جیوانتظامیہ کی جانب سے اپنے ورکرز کے لئےساری احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات مستقل طور پر کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود کورونا کی بڑی وجہ شاید بلڈنگ کا سینٹرلی ائرکنڈیشنڈ ہونا ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سینٹرلی ائرکنڈیشنڈ جگہیں کورونا وائرس کے پنپنے کا باعث بنتی ہیں۔۔ اور ایسے ماحول میں یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔۔ پپو نے نشاندہی کی ہے کہ عمران جونیئر بھائی آپ کے قریبی دوست بھی جو جیومیں کام کررہے ہیں وہ بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں، چنانچہ اپنے تمام احباب کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں