جیو نیوز اسلام آباد میں پانچ افراد میں کورونا پازیٹو آگیا، ان میں سینئر رپورٹر اور پروگرام کیپٹل ٹاک کا کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔۔ تفصیل کے مطابق پپو نے انکشاف کیاہے جیو نیوز اسلام آباد بیورو میں گذشتہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں کورونا کے پانچ پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں جن میں پروگرام کیپٹل ٹاک کے کیمرہ مین سمیت دو کیمرہ مین، ایک سینئر اور ایک جونیئر رپورٹر جبکہ ایک این ایل ای کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، جس کے بعد جیو نیوز کے ملازمین میں سراسیمگی پھیل گئی، جیو نیوز انتظامیہ کی جانب سے کل بروز ہفتہ تمام اسٹاف کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔۔ پپو کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ جو ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پوری پوری گلیاں سیلڈ کردیتی ہے وہ جیو نیوز میں پانچ کیسز پازیٹو آنے کے باوجود ستو پی کے سوئی ہوئی ہے، اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر جنہیں خبروں میں رہنے کا بہت شوق ہے وہ بھی اس معاملے میں بے خبر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔۔
جیونیوز میں کورونا کے مزید پانچ کیس۔۔۔
Facebook Comments
