Geo News Channel Of The Year UK

جیونیوز یو کے کیلئے چینل آف دا ائر کا اعزاز

جیو نیوز یوکے نے گزشتہ روز 5 ویں سالانہ ایشین ویورز ٹیلی ویژن ایوارڈز کی تقریب میں اردو نیوز چینل 2018کی کٹیگری میں اپنے مد مقابل دیگر چینلز کو پچھاڑ کر اردو نیو ز چینل آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، اس مقابلے میں جیو نیوز کے مقابل پاکستان کے دو دیگر نجی ٹیلی ویژن نیٹ ورک بھی تھے لیکن ناظرین کی بھاری اکثریت کی حمایت کی وجہ سے جیو نیوز نے مدمقابل دونوں ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایوارڈ کے مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا، اے وی ٹی اے اپنی نوعیت کا واحد ایونٹ ہے، جو برطانوی ایشیائی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ٹیلنٹ کی سالانہ بنیاد پر پذیرائی کرتا ہے۔ ایشین میڈیا کے معروف ویٹرن راجن سنگھ اس ایونٹ کے روح رواں ہوتے ہیں۔ یہ ایونٹ ہلٹن ہوٹل لندن میں ہوا اور اس میں کم وبیش 300افراد نے شرکت کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں