جیوکی فلم لوویڈنگ کیلئے عالمی اعزاز۔۔۔

جیوفلمز، فضا مرزا اور نبیل قریشی کے ادارے ”فلم والا“ کے بینر تلے ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ”لوڈویڈنگ“ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے، راجستھان فلم فیسٹیول 2019 میں پاکستانی فلم کو ”بہترین فیچر فلم “ (انٹرنیشنل) کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم کی بہترین ڈائریکشن، جاندار اسکرپٹ، مزاح، جذبات ، کلر مینجمنٹ اور شاندار موسیقی نے ججز کو متاثر کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلم والا کی سی ای او فضا علی مرزانے کہا کہ ہماری فلم نے معاشرے میں مثبت پیغام دیا ہے اور ہم نے اپنی فلم کی کہانی کے ذریعے دُنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور حسین چہرہ دکھایا ہے۔ فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی نے کہا کہ ہماری فلم دیگر فلموں سے بالکل مختلف تھی خاص طور پر میرے لئے لیکن ہم نے یہ منفرد کام بھی کردکھایا۔ راجستھان فلم فیسٹیول کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ واضح رہے راجستھان فلم فیسٹیول انتہائی معتبر ، اکیڈمک اور گلیمر فیسٹیول ہے جو سینما کی تکنیک اور تعلیمی پہلوؤں کو اُجاگر کرنے کیلئے کام کرتا ہے۔ اس فیسٹیول میں دُنیا بھر سے فیچر فلمیں، دستاویزی اور شارٹ فلموں کو جمع کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ”لوڈویڈنگ“ میں فہد مصطفی اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا۔ اس فلم کے ذریعے نا صرف معاشرتی پیغام دیا گیا بلکہ بہترین کامیڈی، زبردست میوزک ، پاکستانی کلچر ، ڈھول، ڈھمکا، شادی بیاہ اور خاندان کے میل جول کو بھی انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ۔یہ فلم 2018ءمیں بڑی عید پر ریلیز کی گئی تھی جس نے عوام کی بھر پور توجہ حاصل کی اور لوگوں کے دِل جیت لئے ۔ اب عوام کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ 16فروری کی شب 8 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیوٹی وی“ پر یہ بلاک بسٹر فلم دکھائی نشر کی جائے گی۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں