geo ki film ka youtube par record

جیوکی رمضان نشریات، کیا کیا دکھایاجائیگا؟

خصوصی رپورٹ۔۔

پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میڈیا گروپ ”جیو نیٹ ورک“ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس برس بھی ماہ صیام کی سب سے منفرد اور عظیم الشان نشریات کا آغاز کردیا ہے۔ رحمتوں اور  برکتوں کے مقدس مہینے میں اہل ایمان کے قلوب کو اسلام کی روشنی سے منور کرنے کیلئے رمضان المبارک کی عظیم الشان نشریات پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ پر ”احساس رمضان“ کے نام سے پیش کی جائے گی جبکہ ناظرین کے دِل میں ایمان کی روشنی کو تیز کرنے کیلئے ”جیوتیز“ اور ”جیوسوپر“ سے یہ ٹرانسمیشن ”جیو اقراء“ کے نام سے نشر ہوگی۔ یکم رمضان سے  چاند رات تک روح پرور ساعتوں کا لطف دوبالا کرنے کیلئے سحر و افطار کے بابرکت لمحات میں تلاوت کلام پاک، نعتیہ کلام، درس و تدریس، وظائف، بچوں کی تربیت، معاشرے کے مثبت اور منفی پہلو، حقوق اللہ، حقوق العباد، ایک دوسرے کے جذبات، ہمدردی اور احساسات کو بھی خوبصورتی سے اُجاگر کیا جائے گا۔

جیو ٹی وی پر ”احساس رمضان“ نشریات کا باقاعدہ آغاز روزانہ شب تین بجے سے ہوگا جبکہ افطار نشریات روزانہ شام چار بجے سے نشر کی جائے گی۔ دوسری طرف ”جیو تیز“ اور ”جیوسوپر“ پر بھی رمضان المبارک میں ایمان کو تازگی بخشنے والے پروگراموں کی شاندار محفل سجے گی۔

”جیو تیز“ پر پروگرام ”چھوٹا عمل بڑا ثواب“ رات بارہ بجے، ”اجتہاد“ رات دو بجے، ”قصص الحدیث“ رات ایک بجے، پروگرام ”معجزہ“ ڈاکٹر سہیل حسن کی میزبانی میں صبح چار بجے، ”قرآن کلام اللہ“ صبح پانچ بجے، ”قرآن نے کھولے راز“ شام ساڑھے چھ بجے، پروگرام ”سوال و جواب“ ابو بکر کی میزبانی میں شام پانچ بجے، ”قرآن سب کیلئے“ صبح ساڑھے دس بجے، ”تزکیہ نفس“ صبح ساڑھے گیارہ بجے، ”دورہئ قرآن“ رات تین بجے، حفظ (اسماء کے ساتھ) رات ساڑھے بارہ بجے، ”فراست القرآن“ رات ایک بجکر تیس منٹ پر، پروگرام ”روشنی کے مینار“ صبح ساڑھے چار بجے، ”مولانا طارق جمیل کے ساتھ“ شام ساڑھے پانچ بجے، ”مرد اور معاشرہ“ صبح ساڑھے نو بجے، ”سیرت کا آئینہ“ صبح دس بجے، ”سورۃ البقرہ“ دوپہر تین بجے، ”نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعائیں“ شام ساڑھے چار بجے اور قاری مشاری راشد کی امامت میں ”تراویح“ رات دس بجے نشر کی جائے گی۔ دوسری طرف ”جیوسوپر“ سے پروگرام ”مرد اور معاشرہ“ صبح تین بجے، ”اجتہاد“ صبح چار بجے، چھوٹا عمل بڑا ثواب صبح ساڑھے پانچ بجے، سیرت کا آئینہ شام چھ بجے، قصص الحدیث شام ساڑھے چھ بجے، حفظ (اسماء کے ساتھ) صبح تین بجے، ”تزکیہ نفس“ صبح تین بجے، پروگرام ”سوال و جواب“ ابو بکر کی میزبانی میں شام 5 بجے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعائیں شام 6 بجے پیش کی جائیں گی۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں