geo family mein aik or ba silahiat fard ka izaafa

جیوفیملی میں ایک اور باصلاحیت فرد کا اضافہ۔۔

جیوفیملی میں ایک اور باصلاحیت فرد کا اضافہ ہوگیا۔۔ سید سرورحسن نے جیوگروپ میں بطور گروپ ڈائریکٹر اسپیشل ریکوری پراجیکٹ جوائن کرلیا ہے۔۔سیدسرور حسن میڈیا انڈسٹری کا ایسا معتبر نام ہے جسے  سیلز اینڈمارکیٹنگ میں چھتیس سال کا طویل تجربہ ہے ، جس میں انہوں نے کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے۔۔ آر بی ایف اسٹوڈیو بنایا جس کے ذریعے پی ٹی وی اور جیوکو کئی یادگار سیریلز دیں۔۔ انٹرفلو کے ساتھ ایڈورٹائزنگ کمپنی بی ایم این میں بطور جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کام کیا اور اس دوران پی ٹی وی کو لاگ اور الفابراوو چارلی جیسے ڈراموں سےریکارڈ ریونیو دیا۔۔وہ جنگ اور جیو گروپ میں اس سے قبل بھی گروپ ڈائریکٹر  رسک اینڈ ریکوری کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔۔وہ گروپ چیئرمین کے مشیر کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔۔وہ مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں جن میں واشنگٹن پوسٹ، فارچیون، ایشیا ویک، نیوزویک، انڈیپنڈنٹ، یوایس اے ٹوڈے،فاننشل ٹائمز، بی بی سی، سی این این ، چینل وی اور اسٹار ٹی وی قابل ذکر ہیں۔۔سیدسرور حسن نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جیوملازمین کی تمام رکی ہوئی تنخواہیں اور واجبات جلد از جلد ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔۔ جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کیا جائے گا۔۔ اور جلد ہی جیواسٹاف کی تنخواہیں ریگولر کردی جائیں گی۔۔ساتھ ہی جیوکے ساتھ کام کرنے والے وینڈرز کے واجبات بھی فوری کرنے کی بھرپور کوشش ہوگی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں