fuj ka election schedule jari

ایف یوجے دستور کا الیکشن شیڈول جاری۔۔

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی الیکشن کمیٹی نے الیکشن 2024-25 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کے سلسلے میں پولنگ 12 مئی کو ہو گی ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی چوہدری طیب احمد کی زیر صدارت سیکرٹریٹ ایف یو جے دستور ذیل گھر کچہری بازار میں اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیٹی آفتاب نواز، حاجی محمد تنویر ، ملک عبد الغفار دانش اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور سید محمد نسیم شاہ نے بطور مبصر شرکت کی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی اور ممبران کی باہمی مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار 28 اپریل شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کر سکتے ہیں اور 28 اپریل شام 5 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ 29 اور 30 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواران کی فہرست یکم مئی کو آویزاں کی جائے گی۔ امیدواران کے خلاف اعتراضات 2 مئی تک جمع کروائے جا سکیں گے ۔ 7 مئی تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور امیدواران کی حتمی فہرست 8 مئی کو آویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ 12 مئی کو صبح 9 بجے تا شام 4 بجے ضلع کونسل ہال میں جاری رہے گی۔ اجلاس میں ایف یو جے دستور کے سینئر ممبر خالد بلال غوری مرحوم، سید ذکراللہ حسنی اور قمر الزمان بٹ کے چچا اور شہداء فلسطین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں