422

ڈان نیوزکے سابق ملازمین گریجویٹی کے منتظر۔۔

ڈان نیوز کی انتظامیہ نے سابق ملازمین کو ذہنی اذیت کا شکار بنادیا، سابق ملازمین کے اپنے ہی پیسے واپس کرنے میں چینل انتظامیہ کی جانب سے عدم دلچسپی کا اظہار۔۔سابق ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چینل میں کافی لمبے عرصے انتہائی دیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے لیکن جب بھی گریجویٹی مانگتے ہیں تو ہمیں ٹرخا دیا جاتا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ 15، 10 سال سے زائد عرصہ ادارے میں خدمات انجام دیکر مستعفی ہونے والوں کو 2 سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی گئی ، ایچ آر دفتر بلاکر گھنٹوں انتظار کر اکر نئی تاریخ دے دیتا ہے، مسلسل وعدہ خلافیوں سے تنگ آکر کچھ ملازمین نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ڈان نیوز کو لیگل نوٹس بھیج دیا مگر ادارے نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانونی نوٹس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں