کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے “ایک نیوز چینل” میں ایک بار پھر جبری برطرفیوں کے آغاز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک نیوز انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے ذریعے کراچی بیورو سے دو رپورٹرز سمیت چار ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ ایسے وقت میں جب ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، پسند و ناپسند کی بنیاد پر ڈاؤن سائزنگ کا بہانہ بنا کر میڈیا ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں اچانک ملازمتوں کا خاتمہ متاثرہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنے گا۔ایسوسی ایشن انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ برطرف کیئے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور میڈیا ورکرز کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اس عمل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایک نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ صحافیوں کے تمام تر واجبات کی ادائیگی فوری ممکن بناکر انہیں ان کی ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔
209
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل