پانچ صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری۔۔

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے دو روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر سوشل میڈیا پر مخالفانہ مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نے پانچ صحافیوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق پانچ صحافیوں مطیع اللہ جان، مرتضیٰ سولنگی، عمر چیمہ، اعزازسید اور عمار مسعود پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے پاکستان دورے کے موقع پر مہم چلائی، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی  جمال خشوگی کی تصاویر لگائیں۔۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم ونگ اسلام آباد نے راولپنڈی کی ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط تحریر کیا ہے جس میں مذکورہ صحافیوں کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔۔ سینئر صحافی اور اینکرپرسن مرتضی سولنگی نے ایف آئی اے کے اس اقدام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا قتل ہونے والے سعودی صحافی کی تصویر کی ڈی پی لگانا بھی قانون کے خلاف ہے؟ آؤ مجھے گرفتار کرلو۔۔ان کا کہنا ہے کہ کہ ایف آئی اے کا یہ اقدام سینئر صحافیوں کی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔۔

Journalist Investigation By FIA

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں