resham muje apna ustaad nahi samajti

فلم ڈائریکٹر کے خلاف اینکرز کے تبصرے۔۔

پاکستانی ڈائریکٹر سید نور نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ارطغرل کی چند قسطیں تب دیکھیں جب یہ نیٹ فلکس پر آیا تھا ،ڈرامے میں چار گھوڑے ہیں جو ہر کوئی دوڑا رہا ہے ۔سید نور کی جانب سے تنقید پر صحافی عامر متین نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان کی فیل شدہ فلم انڈسٹری کو مزید تباہ کرنے میں سید نور پیش پیش ہیں۔ چھچھورے ڈانس بری ڈائریکشن اور گھٹیا فلمیں۔ موصوف نے آج تک ایک اچھی فلم نہی بناءمگر تبصرے ایسے کرتے ہیں جیسے ڈیوڈ لین ہوں۔دریں اثنا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کہ ہمارے فلم ڈائریکٹرز کا کسی ٹی وی سیریل پر تنقید کا معیار ملاحظہ کریں، ساری عمر اپنی فلمی اداکاراو¿ں کے بے ڈھنگے ناچ اور گانوں پر مبنی فلمیں بنانے والا تاریخ سے متعلق بنی ٹی وی سیریل پر بچوں والی رائے دے کر اپنے چھوٹے پن کا اظہار کر رہا ہے۔-ویسے کہاں چار گھوڑے اور کہاں چار ٹھمکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں