FIght between Meera and female anchor again

خاتون اینکر اور میرا میں پھر لڑائی۔۔

اینکر پرسن نادیہ خان اور اداکارہ میرا کے درمیان تعلقات زیادہ خوشگوار نہیں ہیں کیونکہ 2015 میں بھی ان دونوں کے درمیان مارننگ شو کے دوران ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کے باعث میرا ان کا شو چھوڑ کر چلی گئیں تھیں جبکہ اداکارہ نے ان کے پروگرام کے پروڈیوسر کو تھپڑ بھی دے مارا تھا ۔یہ معاملہ میڈیا پر آیا تو ہنگامہ سا برپا ہو گیا تھا ۔۔۔2015 میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد اینکر نادیہ نے فیس بک پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ” میرا یہ بات ختم نہیں ہو گی ، جنگ چھڑ چکی ہے “ ۔نادیہ خان آج کل بول نیوز پر گیم شو ” کروڑوں میں کھیل “ کررہی ہیں۔۔جس میں اکثر مختلف معروف ستارے بھی آتے رہتے ہیں اور اسی تسلسل میں نادیہ خان نے ایک مرتبہ پھر سے چار سالوں کے بعد اداکارہ میرا کو اپنے شو میں دعوت دی ۔عجیب بات یہ ہے نادیہ خان نے اداکارہ میرا کے شو پر آنے کے حوالے سے جب اپنے ناظرین کو ان کا تعارف کروایا تو ایک لفظ ایسا کہہ دیا جس پر اداکارہ میرا کو سخت اعتراض ہو گیا اور دونوں میں ” تو تو میں میں “ ہو گئی ۔نادیہ خان نے اپنے شو کا انٹرو دیتے ہوئے کہا کہ ”میں نے 2015 میں ایک شخصیت کے بارے میں کہا تھا کہ یہ آج شو پر آئی ہیں اور جو ہواہے اس کے بعد میں انہیں کبھی اپنے شو پر نہیں بلاؤ ں گی ، یہ اتنی بھولی ہیں یا بنتی ہیں ، میرا جی جس شو پر آتی ہیں وہ بہت زیادہ ناقابل پیشگوئی (unpredictable)ہو جاتا ہے اور وہ کچھ بھی کہہ سکتی ہیں ۔۔اس طرح سے تعارف کرانے پر میرا نے برامنایا اور دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں