ham le kar rahenge azadi 299

پندرہ اینکرز کو آف ائر کردیا گیا، حامد میر کا انکشاف۔۔

سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ دس سے پندرہ اینکرز کو آف ائر کردیا گیا اور ان پر کسی بھی چینل پر کام کی پابندی لگادی گئی ہو۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کے ایک پروگرام میں بتایا کہ پاکستان میں رہنے والے دس اینکرز کاشف عباسی، ثمینہ پاشا، عارف حمید بھٹی، سمیع ابراہیم، مطیع اللہ جان، خالد جمیل، پارس جہانزیب، جمیل فاروقی، امیر عباس، منیزے جہانگیر، صدیق جان کو آف ائر کرادیا گیا جب کہ پاکستان سے باہر موجود اینکر میں عمران ریاض، صابر شاکر، معید پیرزادہ، اور وجاہت سعید خان شامل ہیں۔۔ انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے میڈیا کو تقسیم کردیاگیا ہے اور یہاں ایسے لوگ میڈیا مالکان بن گئے جن کے اصل بزنس کچھ اور ہیں اور میڈیا میں اپنے اصل کام کو تحفظ دینے آئے ہیں۔۔ یہ لوگ فورا کمپرومائز کرلیتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اتنی بڑی تعداد میں صحافیوں کو کبھی آف ائر نہیں کیا گیا جب سے پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا آیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں