fia ki sahafion ke khilaaf muqadmaat wapis lene ki yakeen dehani

ایف آئی  اے کی صحافیوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی۔۔

ایف آئی اے نے صحافیوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا تھا، اس وقت صحافیوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت اگر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، وہ معاملہ ایف آئی اے نوٹس ملنے سے زیادہ سنگین تھا، جو لوگ پیچھے ہٹ گئے ان کی بھی کمزوری ہے، الزام تو لگایا جاتا ہے مگر عدالت پیش ہو کر موقف نہیں دیا جاتا، پاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا اس پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔صحافیوں کے وکیل نے کہا کہ پیکا کی ایک سیکشن 20 ہے جسے باربار غلط استعمال کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ایف آئی اے نے عامر میر اور عمران شفقت کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمات واپس لینے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں