اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی ابصار عالم کو ایف آئی اے میں طلبی کیلئے بغیر تاریخ کے جاری کیا گیا نوٹس معطل کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شکایت کی تفصیل اور تمام متعلقہ ریکارڈ کیساتھ 7 اپریل کو عدالت طلب کر لیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف اور تنقید کے باعث آواز دبانے اور سائبر کرائمز قوانین کے غلط استعمال کی کوشش کی جا رہی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابصار عالم کی درخواست کی سماعت کی، ابصار عالم اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے بغیر تاریخ کے نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے ، ایف آئی اے کو گرفتاری ، تضحیک اور ہراساں کرنے سے روکا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو پٹیشنر کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

fia ka notice muattil record samet
