Female anchor person became mother again

خاتون اینکر پرسن پھر ماں بن گئیں۔۔

فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ اور اینکرپرسن دیدار دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے فیروز پور روڈ پر واقع مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں بیٹے کوجنم دیا ۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔پیدائش کی خبرسنتے ہی کئی فنکارانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لئے ہسپتال پہنچ گئے جبکہ بعض نے ٹیلی فون پرمبارک باد پیش کی۔ بیٹے کی پیدائش پر اداکارہ دیدار اور انکے شوہر نہایت خوش ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دیدار کو ایک دو روز تک ہسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دیدار اس سے قبل ایک تین سالہ بیٹے کی بھی ماں ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں