حامد میرکو ایف بی آرکا نوٹس واپس۔۔۔

سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایف بی آرکی جانب سے نوٹس ملا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی دبئی میں جائیدادیں ہیں تاہم صحافی نے اس کی شکایت بھی وزیراعظم سے کر دی اور انہیں سوشل میڈیا پر جاری بھی کر دیا ۔ پاکستان 24 ‘ کے مطابق بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ حامد میر نامی ایک بزنس مین اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ایٹ میں دو کنال کی کوٹھی کے علاوہ ایک فارم ہاو¿س کے بھی مالک ہیں اور ان کا اینکر حامد میر سے کوئی تعلق نہیں۔دبئی پراپرٹی پر نوٹس ایف بی آر کی غلطی کی وجہ سے حامد میر بزنس مین کے بجائے صحافی حامد میر کے ایڈریس پر بھیج دیا گیا۔ اس پراپرٹی کا کھوج ایف آئی اے نے لگایا تھا لیکن ایف بی آر نے جلدبازی میں مزید تحقیق نہ کی اور نوٹس بھیج دیا۔ایف بی آر حکام نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے یہ نوٹس چوبیس گھنٹوں میں واپس لے لیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کو بڑی تعداد میں پھیلا کر صحافیوں پر تبصرے کئے ہیں۔حامد میر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سیف الرحمان اور مشرف نے میرے اثاثے کھنگالے کچھ نہ نکلا، اب تحریک انصاف والے بھی کوشش کر لیں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں