PAKISTANI FANKAR JORI KI WEB SERIES KI BHARAT MEIN RELEASE

فواد خان کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش۔۔

نامور اداکار فواد خان اور صدف کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔پاکستان کے پرکشش اداکار فواد خان متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، یہی نہیں وہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کا جادو چلاچکے ہیں، جس کے باعث بالی ووڈ کے تمام فلمساز وہدایتکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرچکے تھے لیکن بدقسمتی سے ہندوانتہاپسندوں کی دباؤ کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔گزشتہ روز سے میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور صدف نے بیٹی کو جنم دیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک خود کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تصویر سامنے آئی البتہ ان کے مداحوں کی جانب سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں